امریکہ نے سرکاری سیل فونوں میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن ممنوع کر دی

امریکہ کانگریس نے، اسمبلی ممبران اور اسمبلی ملازمین  کے زیرِ استعمال، سرکاری آلات میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن ممنوع کر دی

1924622
امریکہ نے سرکاری سیل فونوں میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن ممنوع کر دی

امریکہ کانگریس نے، اسمبلی ممبران اور اسمبلی ملازمین  کے زیرِ استعمال، سرکاری آلات میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن  کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

اسمبلی کے انتظامی ڈائریکٹر آفس نے مذکورہ ممانعت سے اسمبلی ممبران اور ملازمین کو آگاہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ "سائبر سکیورٹی آفس ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کو ہائی سکیورٹی رِسک قبول کرتا ہے لہٰذا سرکاری سیل فونوں میں فی الوقت ڈاون لوڈ ٹک ٹاک ایپلی کیشن  کا ختم کیا جانا ضروری ہے۔

وفاقی تحقیقاتی بیورو 'ایف بی آئی' کے ڈائریکٹر کرِس ورائے  نے بھی کہا ہے کہ ٹِک ٹاک کا کنٹرول چین حکومت کے ہاتھ میں ہے  اور یہ پہلو امریکہ کی قومی سلامتی کے بارے میں اندیشوں کا سبب بن رہا ہے۔

تاہم ٹِک ٹاک آپریشنل آفیسر 'ونیسا پاپاس' نے ماہِ ستمبر میں امریکی سینٹ کی نشست میں شرکت کے دوران  کہا تھا کہ چین حکومت کو اس ایپلی کیشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں