شمالی امریکہ شدید سردی کی لپیٹ میں، اب تک 58 افراد جان بحق

حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کی وجہ سے ہزاروں گھروں اور کاروباروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ گھروں میں پھنسے لوگوں میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں

1924258
شمالی امریکہ شدید سردی کی لپیٹ میں، اب تک 58 افراد جان بحق

امریکہ میں جاری یخ بستہ سرمائی طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں اب تک 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ شدید برف باری کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کی وجہ سے ہزاروں گھروں اور کاروباروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ گھروں میں پھنسے لوگوں میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

یہ حالات جمعرات سے 'بم طوفان' نامی سائیکلون کے بننے سے پیدا ہوئے ہیں جس سے ماحولیاتی دباؤ میں اچانک کمی واقع ہونے کی وجہ سے برف باری اور شدید سرد ہوائیں چلتی ہیں۔

تیز ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان ریاست نیویارک کے دوسرے بڑے شہر بفلو سے اتوار کو ٹکرایا۔ طوفان کے سبب پورے علاقے نے جیسے سفید چادر اوڑھ لی۔ ان حالات نے ایمر جنسی رسپانس کی کوششوں کو مفلوج کر دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ موسمِ سرما کے حالیہ برفانی طوفان کی کوئی مثال نہیں ملتی ، جو کینیڈا کے قریب عظیم جھیلوں سے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ ریو گرانڈے تک پھیلا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث مختلف واقعات میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس برفانی طوفان سے ریاست نیویارک کا شہر بفلو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

شدید برف باری کے سبب پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جب کہ مزید پروازیں منسوخ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ اتوار کی دوپہر تک تقریباً 1707 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں تھیں۔شمالی امریکہ 



متعللقہ خبریں