امریکہ میں یخ بستہ سردی نے پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے

واشنگٹن ڈی سی میں 1989ء کے بعد اور نیویارک میں 1906ء کے بعد اس کا سال کا کرسمس سرد ترین ہونے کی پیش گوئی

1923179
امریکہ میں یخ بستہ سردی نے پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے
abd kar firtinasi1.jpg
abd kar firtinasi.jpg

متحدہ امریکہ کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، اب تک مختلف حادثات میں  12 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 45   سینٹی گریڈ  تک  گر گیا ہے۔

مسلسل ہونے والی برفباری  سے 12 افراد ہلاک ہوگئے  ہیں، 5 ہزار پروازیں منسوخ اور 22 ہزار تاخیری کی  شکار ہیں۔ 13 لاکھ افراد بجلی کی سہولت  سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک  میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا  ہے۔

برفباری کے باعث ٹریفک حادثات میں 50 سے زائد کاریں تباہ ہوگئیں اور دو موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح فارم ہاؤسز میں 25 کے قریب مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

برفانی طوفان سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں 1989ء کے بعد اور نیویارک میں 1906ء کے بعد اس کا سال کا کرسمس سرد ترین ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امریکہ میں 21 دسمبر کو، قومی اور مقامی  محکمہ موسمیات  نے  یخ  بستہ  سردی اور برف باری  کے حوالے سے عوام کو  خبردار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں