روس، یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے: زلنسکی

روسی فوج یوکرین کے سنجیدہ سطح کے انرجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، حملوں کی وجہ سے 1،5 ملین سے زائد انسان بجلی سے محروم ہو گئے ہیں: صدر ولادی میر زلنسکی

1917391
روس، یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے: زلنسکی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے سنجیدہ سطح کے انرجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر زلنسکی نے رات کے وقت ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ معمول کے ویڈیو پیغام میں عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین  میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے سنجیدہ سطح کے انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اس کے علاوہ روسی فورسز نے اوڈیسا میں بھی ڈرون حملے کئے ہیں۔

صدر زلنسکی کے کہا ہے کہ "حملوں کی وجہ سے انرجی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ اوڈیسا میں حالات نہایت تشویشناک ہیں۔ حملوں کی وجہ سے علاقے بھر میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔ اس وقت اوڈیسا میں 1،5 ملین سے زائد انسان بجلی سے محروم ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت کیف سمیت متعدد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ تقریباً تقریباً ہر روز انرجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم متاثرہ انرجی تنصیبات کی مرمت کا کام پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے"۔



متعللقہ خبریں