جمہوریہ کونگو میں باغیوں کا حملہ،272 افراد ہلاک

ملکی وزیر صنعت اور صوبائی گورنر جولیان  پالوکو نے  بتایا ہے کہ دو دسمبر کو  ایم 23 نامی تحریک کے باغی گروہ نے   حملے کرتےہوئےسترہ بچوں سمیت 272 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

1915667
جمہوریہ کونگو میں باغیوں کا حملہ،272 افراد ہلاک

جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے شمالی کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 272  عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ملکی وزیر صنعت اور صوبائی گورنر جولیان  پالوکو نے  بتایا ہے کہ دو دسمبر کو  ایم 23 نامی تحریک کے باغی گروہ نے   حملے کرتےہوئےسترہ بچوں سمیت 272 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

 سابق وزیر  اس معاملے کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کےلیے  دی ہیگ روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ملک کے مشرقی حصوں مین  ایم 23اور سرکاری قوتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ  گزشتہ سال نومبر سے جاری ہے ۔

کونگو حکومت کا خیال ہے کہ اس باغی گروپ کو روانڈا سے مدد مل رہی ہے جس کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی موجود ہے ۔

 اقوام متحدہ کی  رپورٹ کاکہنا ہے کہ  جمہوریہ کونگو کی سرحد سے بعض قیمتی معدنیات باغیوں کے ہاتھوں دیگر ممالک کو اسمگل کیے جاتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں