برکینا فاسو: سونے کی کان بیٹھ گئی، 4 افراد ہلاک

توئی شہر میں واقع سونے کی کان میں چھت بیٹھنے کا حادثہ، واقعے میں 4 افراد ہلاک

1915575
برکینا فاسو: سونے کی کان بیٹھ گئی، 4 افراد ہلاک

برکینا فاسو کے مغرب میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برکینا فاسو نیوز ایجنسی AIBکے مطابق توئی شہر میں واقع، غیر قانونی چلائی جانے والی اور چھوٹے پیمانے کی، سونے کی کان میں چھت بیٹھنے کا حادثہ پیش آیا۔

واقعے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اگرچہ کان کو کچھ عرصہ قبل سکیورٹی خطرات کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا لیکن کان چوری چھُپے چلائی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ ماہِ اکتوبر میں بھی  ملک کے شمالی صوبے نامین ٹینگا میں واقع سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں