امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن

انٹونی بلنکن نے اپنے تحریری بیان میں کہا۔ ہے کہ امریکہ یوکرین کو اپنے دفاع میں مدد دینے کے لیے اضافی فوجی امداد کے ساتھ یوکرین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے

1910552
امریکہ اور اس کے اتحادی  یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن

 امریکہ  کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے امریکی فوج کی انوینٹری سے یوکرین کو 400 ملین ڈالر کا اضافی گولہ بارود اور ساز و سامان فراہم  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انٹونی بلنکن نے اپنے تحریری بیان میں کہا۔ ہے کہ امریکہ یوکرین کو اپنے دفاع میں مدد دینے کے لیے اضافی فوجی امداد کے ساتھ یوکرین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

بلنکن نے کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے دی گئی اجازت کے مطابق 26ویں بار امریکی انوینٹری سے ہتھیار اور آلات واپس لے لیں گے، اور کہا کہ وزارت دفاع کی انوینٹری سے نکالے گئے 400 ملین ڈالر کے پیکج میں اضافی ہتھیار ،  گولہ بارود اور فضائی دفاع کا سامان شامل ہوگا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس پیکج سے یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد کی رقم تقریباً 19.7 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  آرٹلری گولہ بارود ، فضائی دفاعی میزائل اور ٹیکٹیکل گاڑیاں،  میدان جنگ میں یوکرین کو فائدہ پہنچائیں  گی۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور برطانیہ بھی ہماری کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ  50 ملین پاؤنڈ کا فضائی دفاعی نظام جو برطانوی وزیر اعظم رشی  سنک نے اپنے آخری دورہ کیف کے دوران پیش کیا تھا   کے علاوہ  سویڈن کا حالیہ فضائی دفاعی عزم تقریباً 300 ملین امریکی ڈالر کا ہے بھی  اس میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے تاکہ وہ اپنا دفاع جاری رکھ سکے اور وقت آنے پر مذاکرات کی میز پر مضبوط ترین پوزیشن میں رہے۔



متعللقہ خبریں