نائیجیریا میں پولیس اور فوج کا آپریشن،76 افراد رہا کروا لیے گئے

کادونا پولیس ترجمان محمد جالیگہ نے بتایا ہے کہ  علاقے میں  پولیس اور فوج نے مل کر  مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا  جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 76 افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے

1909359
نائیجیریا میں پولیس اور فوج کا آپریشن،76 افراد رہا کروا لیے گئے

نائیجیریا کے صوبہ کادونا میں مسلح جتھوں کے قبضے سے 76 افراد کو رہا کروا لیا گیا ۔

 کادونا پولیس ترجمان محمد جالیگہ نے بتایا ہے کہ  علاقے میں  پولیس اور فوج نے مل کر  مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا  جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 76 افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے ۔

حالیہ دنوں  کے دوران نائیجیریا  کے مختلف علاقوں مین مسلح جتھوں کے علاوہ دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔

گزشتہ سال اسی صوبے میں مسلح حملوں کے دوران 937 افراد ہلاک جبکہ 1972 اغوا کیے گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں