نیٹو کا آئندہ سربراہی اجلاس لیتھوانیا میں ہوگا: اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  نے اس بات کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد  نیٹو کو سلامتی کے حوالے سے انتہائی پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے

1904219
نیٹو کا آئندہ سربراہی اجلاس لیتھوانیا میں ہوگا: اسٹولٹن برگ

نیٹو کا آئندہ اجلاس 11 تا 12 جولائی کو لیتھوانیا میں ہوگا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  نے اس بات کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد  نیٹو کو سلامتی کے حوالے سے انتہائی پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے  ۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  ویلنیئس میں ہونے والے اس اجلاس میں نیٹو ممالک کے سربراہوں کو سلامتی و جارحانہ اقدامات کے خلاف نئے اقدامات اٹھانے کا موقع ملے گا،اس کے علاوہ دفاعی بجٹ میں اضافے اور یوکرین سے تعاون کا بھی اس اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

 سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ  شمالی امریکہ اور یورپ کے درمیان واقع نیٹو اتحادی ممالک میں 1 ارب انسان بستے ہیں جن کی سلامتی ہمارے لیے اہم  ہے۔

یاد رہے کہ  نیٹو کا گزشتہ سربراہی اجلاس 28 تا 30 جون کو میڈریڈ میں منعقد ہوا تھا۔

 



متعللقہ خبریں