نائیجیریا کی ریاست کوگی میں مسلح حملے میں چھ افراد ہلاک

نیشنل پریس کی خبر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے صوبہ کوگی کے علاقے اکپانیا میں فائرنگ کی

1900566
نائیجیریا کی ریاست کوگی میں مسلح حملے میں چھ افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست کوگی میں مسلح حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

نیشنل پریس کی خبر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے صوبہ کوگی کے علاقے اکپانیا میں فائرنگ کی۔

حملے میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمی  ہوگئے ہیں۔

کوگی ریاستی سلامتی کے مشیر اور بحریہ کے کمانڈر جیری اومودرا نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

ملک میں موٹر سائیکلوں پر مسلح افراد کے حالیہ حملوں کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں  موٹر سائیکلوں   کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی  ہے۔



متعللقہ خبریں