روس نے اناج راہداری سمجھوتہ التوا میں ڈال دیا

روسی بحری جہازوں کے خلاف دہشت گردانہ اقدام کو پیش نظر رکھتے ہوئےروسی فریق نے اناج راہداری سمجھوتے کے اطلاق میں اپنی شرکت کو التوا میں ڈال دیا ہے: روس وزارت دفاع

1899512
روس نے اناج راہداری سمجھوتہ التوا میں ڈال دیا

روس وزارت دفاع نے، یوکرین سے، اناج کے اخراج کا سمجھوتہ  التوا میں ڈال دیا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کیف نے کل ، برطانوی ماہرین کی شرکت سے، بحیرہ اسود فلیٹ کے بحری جہازوں اور اناج کوریڈور  کی سکیورٹی میں شامل سِول بحری جہازوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گردانہ اقدام کو پیش نظر رکھتے ہوئےروسی فریق نے یوکرین کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات  کے خروج سے متعلق سمجھوتے کے اطلاق میں اپنی شرکت کو التوا میں ڈال دیا ہے"۔

روس وزارت دفاع نے کل الحاق کردہ  یوکرینی علاقے کریمیا  کے شہر سیواسٹوپول میں موجود روسی جنگی  اور سِول بحری جہازوں پر حملے کی اطلاع دی تھی۔

بیان میں ،حملے میں کثیر تعداد میں ڈرون طیاروں کے استعمال کی اور ان ڈرونوں میں سے سب کے سب کو تباہ کئے جانے کی اطلاع دی گئی اور کہا گیا تھا کہ حملے کا شکار ہونے والے روس بحیرہ اسود بیڑے کے بحری جہاز اناج راہداری کے سکیورٹی  مراحل کا حصہ تھے۔

روس وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ یوکرین سے اناج کے خروج کا سمجھوتہ غیر معینہ مدت کے لئے التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔ روسی فریقی اب راہداری سے گزرنے والے سِول بحری جہازوں کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکے گا۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل یوکرین مسلح افواج نے یوکرینی اناج کے خروج کے لئے شروع کئے گئے "بحیرہ اسود اطلاق" کے ایک حصے کے طور پر کھولے گئے انسانی  کوریڈور  کو پردہ بنا کر ڈرون طیاروں کے ساتھ سیواسٹوپول  بحری بیس پر روسی بحیرہ اسود بیڑے کے جہازوں اور انفراسٹرکچر پر  بڑے پیمانے کا فضائی و بحری حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ماہرین  کے زیرِ انتظام یوکرینی مسلح افواج کی طرف روسی بحری جہازوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی  کی وجہ سے روس نے اناج راہداری سمجھوتے کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روس وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ روسی فریق بحیرہ اسود  اطلاق میں شامل سِول ڈرائی کارگو بحری جہازوں کی سلامتی کا ضامن نہیں ہے اور آج سے سمجھوتے کے اطلاق کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ استنبول میں یوکرینی اناج  کی ترسیل کو کنٹرول کرنے والے کمبائن کوآرڈینیشن مرکز  کے روسی نمائندوں کو بھی ضروری احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں