برکینا فاسو میں فوجی اڈے پر دہشتگرد حملہ،10 فوجی ہلاک درجنوں زخمی
ملکی فوج کے مطابق ، یہ حملہ سوم نامی ضلع کے قصبے جیبو میں واقع فوجی اڈے پر کیا گیا جس میں 10 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے
1897520
برکینا فاسو کے ایک فوجی اڈے پر ہوئے دہشتگرد حملے میں 10 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
ملکی فوج کے مطابق ، یہ حملہ سوم نامی ضلع کے قصبے جیبو میں واقع فوجی اڈے پر کیا گیا جس میں 10 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جاری جھڑپوں میں 18 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
برکینا فاسو میں فوج نے سلامتی کے پیش نظر 30 ستمبر کو اقتدار پر قابضہ کر لیا تھا۔
ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے وابستہ دہشتگرد گروہ سال 2015 سے اب تک شمالی و مشرقی علاقوں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
پیرو میں بس حادثے میں 11 افراد لقمہ اجل
پاسکو علاقے سے روانہ ہونے والی مسافر بس ہوانوکو شہر میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی