نائیجیریا میں مسجد پر مسلح حملے میں 18 افراد ہلاک

زمفارا پولیس کے ترجمان محمد شیہو نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ یہ صوبہ 5 سال سے جانور پالنے والے فلانی اور کھیتی باڑی میں مصروف کچھ قبائل کے درمیان پرتشدد تنازعات کا منظر پیش کرتا رہا ہے

1884087
نائیجیریا میں مسجد پر مسلح حملے میں 18 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں مسجد پر مسلح حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے صوبہ زمفارا کے ضلع روان جیما میں نماز جمعہ کے لیے جمع ہونے والوں پر فائرنگ کی۔

حملے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

زمفارا پولیس کے ترجمان محمد شیہو نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

یہ صوبہ 5 سال سے جانور پالنے والے فلانی اور کھیتی باڑی میں مصروف کچھ قبائل کے درمیان پرتشدد تنازعات کا منظر پیش کرتا رہا ہے۔

ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے پکڑے گئے مسلح گروہ کے ارکان کو سزائے موت دی جائے گی۔

نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اس سے قبل سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ریاست میں کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

زمفارا ریاست کے گورنر بیلو ماتوالے نے 26 جون کو مسلح گروہوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے رہائشیوں کو انفرادی طور پر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ نائجیریا کی فوج اور پولیس نے اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں