ایتھوپیا: 2 مختلف فضائی حملے، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی
ایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے میں 2 مختلف فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے
1879919
ایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے میں 2 مختلف فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میکیلے میں واقع آئیدر ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر کیبروم گیبریسیلاسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ٹیگرے کے مرکزی شہر میکیلے میں فضائی حملے کئے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
حملوں کے بارے میں حکومت کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعللقہ خبریں
فلسطینیوں کو 'صحرا میں یا گھر پرمرنے' کا انتخاب دیا گیا ہے، امریکی اداکار مارک روفالو
رفح والوں کو "حراستی کیمپوں" میں بھیجا گیا جہاں انہیں نظرانداز اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا