امریکہ، کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ قابو سے باہر

6 ہزار کے لگ بھگ  عمارتیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں تو  11 ہزار سے زائد مکینوں   نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں

1878687
امریکہ، کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ قابو سے باہر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قصبوں پلیسر اور ایل ڈوراڈو کے جوار  6 میں  ستمبر کو جنگلات میں لگنے والی آگ نے 16,500 ہیکٹر سے زائد اراضی کو  جلا ڈالا   جس سے  11,000 سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

مذکورہ علاقوں میں  آگ تا حال لگی ہوئی ہے۔  پلیسر اور الا ڈوراڈو میں متعدد  رہائشی بستیوں کو اپنے  زیر ِ اثر لینے والی آگ سے   ساڑھے سولہ ہزار سے زائد  رقبہ  راکھ کے ڈھیر میں  بدل گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ 6 ہزار کے لگ بھگ  عمارتیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں تو  11 ہزار سے زائد مکینوں   نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کیلیفورنیا وائلڈ فائر ایجنسی نے اعلان کیا کہ اب تک صرف 10 فیصد آگ پر قابو  پایا    جاسکا ہے اور یہ آگ  مزید پھیلتے ہوئے  علاقے  کے دیگر قصبوں کو بھی متاثر کرے گی۔



متعللقہ خبریں