یوکیرین اور قدرتی گیس کے معاملات پر امریکہ صدر کی عالمی رہنماوں سے بات چیت

یورپ کو کم لاگت اور قابل دوام قدرتی گیس کی فراہمی کے معاملے پر  غور

1877858
یوکیرین اور قدرتی گیس کے معاملات پر امریکہ صدر  کی عالمی رہنماوں سے بات چیت

امریکی صدر جو بائڈن نے  کینڈا، جاپان اور یورپی سربراہان  کے ساتھ یوکیرین   کو عسکری و مالی امداد سمیت  یورپ کو گیس کی ترسیل  کے معاملے پرتبادلہ خیال   کیا ۔

وائٹ ہاؤس سے جاری  ایک تحریری بیان کے مطابق بائیڈن، رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس، پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، جرمن چانسلر  اولاف شولز، اطالوی وزیر اعظم ماریو درگہی ، جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو، نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ  اور برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس  سمیت  فرانس اور یورپی یونین کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔

ان مذاکرات  میں  یوکرین کو فوجی اور مالی امداد جاری رکھنے اور روس کے خلاف پابندیوں پر زور دیا گیا ہے تو یورپ کو کم لاگت اور قابل دوام قدرتی گیس کی فراہمی کے معاملے پر بھی  غور کیا گیا۔



متعللقہ خبریں