مغربی افریقی ملک نائجیریا کے صوبے ریورز سے اغوا کردہ 15 بچے بازیاب

نائیجیریا میں اغوا کرنے پر سزائے موت کے باوجود فدیہ  کے لیے ایسے واقعات عام ہیں

1876905
مغربی افریقی ملک نائجیریا کے صوبے ریورز سے اغوا کردہ 15 بچے بازیاب

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے صوبے ریورز سے  اغوا کردہ 15 بچوں کو ایک آپریشن کے ذریعے  بازیاب  کرالیا گیا ۔

ریورز اسٹیٹ پولیس چیف فرائیڈے ایبوکا نے بتایا کہ انہوں نے ریاست کے شہر پورٹ ہارکورٹ میں 2 بچوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک آپریشن کیا گیا ہے۔

ایبوکا نے بتایا کہ آپریشن میں 15 بچوں کو بازیاب کرتے ہوئے انہیں اسپتال  پہنچایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس  حوالے سے  ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور اغوا کنندگان  کے خلاف  آپریشن جاری ہے۔

بچوں کو کب اغوا کیا گیا  تھا اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

نائیجیریا میں اغوا کرنے پر سزائے موت کے باوجود فدیہ  کے لیے ایسے واقعات عام ہیں۔

ملک میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف جنگ کے ایک حصے کے طور پر فدیہ کی ادائیگی ممنوع تھی۔

 



متعللقہ خبریں