بھارت کی روسی فوجی مشقوں میں شمولیت باعث تشویش ہے: امریکہ

ترجمان  نے   ووستوک-2022 فوجی مشقوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا بازار گرم ہے وہیں امریکہ کو  روسی مشقوں میں شامل ہونے والے ہر اس ملک کے بارے میں خدشہ لاحق ہے

1874864
بھارت کی روسی فوجی مشقوں میں شمولیت باعث تشویش ہے: امریکہ

 وائٹ ہاوس کی ترجمان کارین  جین پیئر نے  ووستوک -2022   روسی مشقوں میں بھارت کی شمولیت پر خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترجمان  نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران  ووستوک-2022 فوجی مشقوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا بازار گرم ہے وہیں امریکہ کو  روسی مشقوں میں شامل ہونے والے ہر اس ملک کے بارے میں خدشہ لاحق ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے  کہ ہر ملک اپنے فیصلے کرنے کا خود مجاز بھی ہے۔

واضح رہے کہ  روسی امور دفاع نے بتایا تھا کہ  ووستوک -2022 فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن میں روس،چین بھارت اور آذربائیجان سمیت 14 ممالک کی فوجیں شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں