امریکہ: شام میں تازہ فضائی حملے

حملوں میں دشمن فورس کے 4 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا اور 7 راکٹ لانچروں کو تباہ کر دیا گیا ہے: سینٹ کوم

1872513
امریکہ: شام میں تازہ فضائی حملے

امریکہ نے، گذشتہ روز شام میں امریکی بیسوں پر راکٹ حملوں کے بعد ، ایرانی حمایت کے حامل گروپوں پر تازہ فضائی حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ سینٹرل کمانڈ آفس CENTCOM نے جاری  کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں ہماری بیسوں پر کئے گئے راکٹ حملوں کے بعد سینٹ کوم نے علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹروں، AC-130 مسلح ہیلی کاپٹروں اور M777 توپوں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔ ان حملوں کے ساتھ دشمن فورس کے 4 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا اور 7 راکٹ لانچروں کو تباہ کر دیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شام کے وقت شام کے شمال مشرقی علاقے دیر الزور  میں یشیل قوئے اور کونوکو نامی امریکیبیسوں پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

سینٹ کوم نے جاری کردہ بیان میں حملے کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کے معمولی زخمی ہونے کا اعلان کیا اور ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔



متعللقہ خبریں