نیٹو: تحفظِ استحکام کی خاطر نیٹو مداخلت  کے لئے تیار ہے

نیٹو فیلڈ کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے، امن و امان کو خطرہ ہونے کی صورت میں KFOR مداخلت کے لئے تیار ہے: ژینز اسٹالٹن برگ

1869307
نیٹو: تحفظِ استحکام کی خاطر نیٹو مداخلت  کے لئے تیار ہے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے، سربیا اور کوسووا سے، کشیدگی پر قابو پانے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ تحفظِ استحکام کی خاطر نیٹو مداخلت  کے لئے تیار ہے۔

اسٹالٹن برگ نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے حالیہ مہینوں میں کوسووا اور سربیا کے درمیان جاری کشیدگی پر قابو پانے کی اپیل کی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں فیلڈ کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔ بلغراد اور پریسٹینا میں تناو  کا سدّباب  کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے فریقین سے تحمل کی اپیل کی اور کہا ہے کہ "نیٹو فیلڈ کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ دفاعِ امن کے لئے ہمارا مشن KFOR اقوام متحدہ کے تفویض کردہ اختیار پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ امن و امان کو خطرہ ہونے کی صورت میں KFOR مداخلت کے لئے تیار ہے۔ KFOR کوسووا کے عوام کے لئے امن و امان کے ماحول اور نقل و حرکت کی آزادی کو  یقینی بنانے کے لئے ضروری تدابیر اختیار کرے گا"۔

اسٹالٹن برگ نے سربیا اور کوسووا کے باہمی اختلافات کو حل کرنے کے لئے  ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا  ہے کہ ہم بلغراد۔پریسٹینا ڈائیلاگ مرحلے کی حمایت کرتے  ہیں۔ فریقین کا اس مرحلے کے دوران تعمیری کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

الیگزینڈر ووجچ نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں تقریباً تقریباً تمام معاملات میں کوسووا کے ساتھ عدم اتفاق کا سامنا ہے۔ ہم بھی کشیدگی میں اضافے یا پھر کسی جھڑپ کے احتمال کا سدّباب کرنا چاہتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم کوسووا میں نیٹو کے کردار کا احترام کرتے ہیں اور نیٹو کے ساتھ تعاون میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔



متعللقہ خبریں