نائجیریا، مسلح جتھوں کی جانب سے  یرغمال بنائے گئے 35 افراد کو  بازیاب کر الیا گیا

غنڈہ  گروہ  کے پاس موجود اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور اہم  سازو سامان کو قبضے میں لے لیا گیا

1867779
نائجیریا، مسلح جتھوں کی جانب سے  یرغمال بنائے گئے 35 افراد کو  بازیاب کر الیا گیا

نائجیرین صوبے قدونہ میں  مسلح جتھوں کی جانب سے  یرغمال بنائے گئے 35 افراد کو  بازیاب کر الیا گیا ہے۔

قدونہ     کے داخلی سلامتی و داخلی  امور  کے کمشنر  ساموئل  آرووان  کا کہنا ہے کہ  صوبے کے سابون گیرو  محلے میں  مسلح افراد  کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ جس دوران  35  بچوں اور خواتین کو   بازیاب کیا گیا۔

کاروائی  میں  جتھے کے  ارکان کی  ایک  کثیر تعداد کو غیر فعال کیے جانے  کی وضاحت کرنے والے آرووان نے   بتایا کہ اس  غنڈہ  گروہ  کے پاس موجود اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور اہم  سازو سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

نائیجیریا میں اغوا  کرنے کی سزا موت ہے، اس کے باوجود اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔

ملک میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف جنگ کے ایک حصے کے طور پر تاوان کی ادائیگی ممنوع قرار دی گئی تھی ۔



متعللقہ خبریں