قوی امکان ہے غلے سے لدے جہاز جلد ہی روانہ ہو جائیں گے: اقوام متحدہ

نائب ترجمان نے مزید کہ کہ ہفتےکے روز سے اب تک غلہ معاہدے سے متعلقہ تمام شرائط کی پابندی کےلیے  سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش طرفین سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ قوی امکان ہے کہ  چند روز میں ہی یہ جہاز اپنی منازل کی جانب رواں ہو جائیں گے

1859404
قوی امکان ہے غلے سے لدے جہاز جلد ہی روانہ ہو جائیں گے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ  نے امید ظاہر کی ہے کہ  یوکرین سے غلے سے لدے بحری جہاز چند دنوں میں اپنی منازل کی جانب رواں ہونگے۔

نیویارک میں  واقع دفتر  میں  سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے  بتایا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ  گزشتہ جمعے کو استنبول میں طے شدہ  کھاد،غلے اور دیگر غذائی مصنوعات کی ترسیل کے معاہدے کا تمام طرفین احترام کریں گے، یہ بحری جہاز  بحیرہ اسود کے  کنارے یوکرینی بندرگاہوں سے روانہ ہونگے جن میں اودیسا بھی شامل ہوگی  جن کی بحفاظت روانگی کےلیے ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 نائب ترجمان نے مزید کہ کہ ہفتےکے روز سے اب تک غلہ معاہدے سے متعلقہ تمام شرائط کی پابندی کےلیے  سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش طرفین سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ قوی امکان ہے کہ  چند روز میں ہی یہ جہاز اپنی منازل کی جانب رواں ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ  24 فروری  کو یوکرین پر روسی جارحیت کے نتیجے میں  مال بردار بحری جہاز یوکرینی بندرگاہوں پر محصور رہ گئے تھے جس کی وجہ سے دنیا کو غلے کی قلت کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں