ہیٹی میں گزشتہ ہفتے سے جرائم پیشہ تنظیموں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 89 افراد ہلاک

علاقائی پریس میں خبر کے مطابق، این جی او نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورک نے بتایا کہ ملک میں گروہوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 89 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہیں

1855489
ہیٹی میں گزشتہ ہفتے سے جرائم پیشہ تنظیموں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 89 افراد ہلاک

کیریبین ملک ہیٹی میں گزشتہ ہفتے سے جرائم پیشہ تنظیموں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 89 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

علاقائی پریس میں خبر کے مطابق، این جی او نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورکنے بتایا کہ ملک میں گروہوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 89 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہیں۔

دارالحکومت پورٹ-او-پرنس کے علاقے Cite-Soleil  میں مختلف   گروہوں کی لڑائی میں 127 مکانات تباہ ہوئے، NGO نے کہا کہ ہیٹی نیشنل پولیس نے واقعات میں مداخلت نہیں کی۔

خطے میں تشدد کی جاری لہر 7 جولائی 2021 کو ہیٹی کے 53 سالہ صدر جوونیل موئس کی موت کی برسی کے ایک دن بعد شروع ہوئی تھی۔

موئس کے ہلاک کیے  جانے کے بعد سے، گروہ علاقے کے کنٹرول کے لیے لڑ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہیٹیکے دفتر کی اطلاع کے مطابق گزشتہ سال سے ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث 16,500 افراد کو اپنی رہائش گاہیں چھوڑنی پڑی ہیں۔



متعللقہ خبریں