یوگنڈا میں 46 افراد فاقہ کشی سے موت کے منہ میں چلے گئے

علاقے کے لوگ بھوک سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے کیونکہ ان کے پاس کھانا نہیں تھا

1854948
یوگنڈا میں 46 افراد فاقہ کشی سے موت کے منہ میں چلے گئے

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں کئی ماہ سے جاری  خشک سالی کی بنا پر  فاقہ کشی سے 46 افراد ہلاک ہو گئے۔

کراموجا کےرکن اسمبلی فاتح  نکوت نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ علاقے میں مہینوں تک جاری رہنے والی خشک سالی کی وجہ سے لوگوں نے زندہ رہنے کے لیے جڑی بوٹیوں پر اکتفا  کیا۔

انہوں نے  بتایا  کہ علاقے کے لوگ بھوک سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے کیونکہ ان کے پاس کھانا نہیں تھا،

"قحط کی وجہ سے کراموجا  کاذیلی علاقہ بری طرح متاثر ہے یہاں پر  8 جولائی تک 46 افراد بھوک سے مر گئے جبکہ 2,181 گھرانے  موت کے  منہ میں جا رہے ہیں۔

نکوت نے کہا کہ حکام نے حکومت کے  منصوبے کا انتظار کرتے وقت سب سے زیادہ متاثرہ گھرانوں کے لیے کھانا خریدنے کے لیے اپنی تنخواہیں بھی استعمال کیں۔

فاتح نکوت نے ہلاکتوں میں اضافے سے قبل دنیا سے مدد کی اپیل کی ۔



متعللقہ خبریں