اقوام متحدہ اخلاقی طورپر تباہ حال ادارہ ہے: جیسینڈ آرڈرن

آرڈرن نےکہا کہ یوکرین۔روس جنگ کے باعث اقوام  متحدہ کا کردار ہم سب کے سامنےہے  جس کی سلامتی کونسل نے  یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف مطلوبہ جواب نہیں دیا  جو کہ میرے خیال میں  اخلاقی طور پر اس ادارے کی تباہی کا ایک  نمونہ ہے

1853178
اقوام متحدہ اخلاقی طورپر تباہ حال ادارہ ہے: جیسینڈ آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے  روس -یوکرین جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے سڈنی میں لوئی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک پروگرام سے خطاب میں کہا یہ تنظیم  اخلاقی طور پر تباہ ہو چکی ہے، کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ،حقوق انسانی کے قواعد ،اقوام  متحدہ کی جانب سے متعین کردہ قوانین کے تحت ہمسائیگی کے  زریں اصولوں اور طاقت اس وقت تک بے معنی ہوتی ہے جب تک وہ  کسی  اور کی حاکمیت کے احترام اور مشترکہ ذمہ داریوں کے جذبے کی قدر نہیں کرتا مگر کثیر الطرفہ  اداروں کی جہاں بات کی جائے تو وہاں اخلاقی ناکامیاں آپکا منہ دیکھ رہی ہوتی ہیں۔

آرڈرن نے مزید کہا کہ   یوکرین۔روس جنگ کے باعث اقوام  متحدہ کا کردار ہم سب کے سامنےہے  جس کی سلامتی کونسل نے  یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف مطلوبہ جواب نہیں دیا  جو کہ میرے خیال میں  اخلاقی طور پر اس ادارے کی تباہی کا ایک  نمونہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں