کینیڈا نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی درخواست منظور کر لی

کینیڈا کو فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں تیزی سے اور مؤثر طریقے سے ضم ہونے اور اتحاد کے اجتماعی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے

1852571
کینیڈا نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی درخواست منظور کر لی

کینیڈا نے  سویڈن اور فن لینڈ  کی نیٹو رکنیت    کی منظوری دے دی۔

کینیڈین  وزیر اعظم  جسٹن ٹروڈو نے  اطلاع دی ہے کہ ہم نے فن لینڈ اور سویڈن  کے نیٹو شراکت پروٹوکول  کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق نے  سلسلہ منظوری  کو سرعت سے  پایہ  تکمیل تک پہنچانے کے لیے  کوششیں صرف کیں  اور وفاقی اسمبلی    میں ہونے والی رائے دہی میں  فن لینڈ اور سویڈن  کی نیٹو رکنیت  کی  درخواست کو متفقہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

ٹروڈو  نے بتایا کہ "کینیڈا کو فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں تیزی سے اور مؤثر طریقے سے ضم ہونے اور اتحاد کے اجتماعی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔ فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت نیٹو کو مزید مضبوط بنائے گی۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ منظوری کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں تاکہ مداخلت کے عمل  کو محدود کیا جا سکے۔

اس طرح کینیڈ ا اور ڈنمارک   مذکورہ دونوں ممالک کی  رکنیت کی منظوری دینے والے  پہلے ممالک ہیں۔

سویڈن کے اوٹاوا میں سفیر  اربان  اہلین  نے  سماجی رابطوں کے پیج پر  اپنے پیغام  میں لکھا ہے کہ "شکریہ کینیڈا!  یہ منظوری  دستاویز کو شمالی اٹلانٹک معاہدے   کے ضامن  امریکہ  کے سپرد کرنے والا پہلا ملک ہے۔"

باور رہے کہ  سویڈن اور فن لینڈ نے 28 جون کو ترکی کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کے بعد نیٹو کو سرکاری طور پر  مستقل  رکنیت کی درخواست پیش کر دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں