نیٹو کے نمائندہ ملکوں نےفن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت پر پروٹوکول منظور کر لیا

نیٹو رکن ممالک  کے نمائندوں نے سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت پر مبنی پروٹوکول پر دستخط کر دیئے ہیں

1852298
نیٹو کے نمائندہ ملکوں نےفن لینڈ اور سویڈن  کی رکنیت پر پروٹوکول منظور کر لیا

نیٹو رکن ممالک  کے نمائندوں نے سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت پر مبنی پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔

 میڈریڈ میں گزشتہ دنوں ہوئے سربراہی اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تناظر میں 30 رکنی نیٹو کے نمائندے برسلز میں واقع مرکزی دفتر میں یکجا ہوئے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے ہمراہ مشترکہ سلامتی کے حوالے سےآج کا دن اہم ہے،ترکی کے خدشات ہمیں رفع کرنے میں مدد ملی ہے جس سے تینوں ملک آپس میں متفق ہوئے ہیں ،امید ہے اب ہماری عوام زیادہ محفوظ ہوگی ۔

 اسٹولٹن برگ نے کہا کہ آج سے دونوں ملکوں کی رکنیت کےلیے منظوری کی کوششیں شروع ہو رہی ہیں،نیٹو کے دروازے جمہوری ملکوں کےلیے ہمیشہ سے کھلے ہیں۔

فینیش وزیر خارجہ پیکا ہاویستو نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کےلیے خطرہ ہے جس کے لیے ہم نیٹو میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

سویڈش وزیر خارجہ  این لنڈا نے بھی کہا کہ ان کا ملک نیٹو میں شامل ہوتے ہوئے سلامتی میں معاونت کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں