مشرقی لوہانسک کا علاقہ ہماارے قبضے میں آگیا ہے: روس

یوکرین کی افواج بمباری سے متاثرہ شہر لیسی چانسک سے پیچھے ہٹ گئی ہیں جس کے بعد روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مشرقی لوہانسک کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے جو کہ اس کی جنگ کا ایک اہم ہدف ہے

1851759
مشرقی لوہانسک کا علاقہ ہماارے قبضے میں آگیا  ہے: روس

یوکرین کی افواج بمباری سے متاثرہ شہر لیسی چانسک سے پیچھے ہٹ گئی ہیں جس کے بعد روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مشرقی لوہانسک کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے جو کہ اس کی جنگ کا ایک اہم ہدف ہے۔

دوسری جانب، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کھویا ہوا علاقہ دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یوکرین کی جانب سےگزشتہ روز کہا گیا تھا کہ اس علاقے سے انخلاء ایک حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد اپنے فوجیوں کی جانیں بچانا ہے۔

ان کے مطابق اس کا مقصد یہ کہ وہ دوبارہ منظم ہو کر طویل فاصلے تک مار کرنے والے مغربی ہتھیاروں کی مدد سے روس کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرسکیں۔

تاہم روس نے کہا ہے کہ قریبی شہر سیورسونیٹسک پر قبضے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں لیسی چانسک پر قبضے کا مطلب یہ ہے کہ اس نے لوہانسک کو آزاد کرا لیا ہے۔

روس کے مطابق وہ لوہانسک کا علاقہ خود ساختہ روسی حمایت یافتہ لوہانسک عوامی جمہوریہ کو دے گا جس کی آزادی کو اس نے جنگ کے موقع پر تسلیم کیا تھا۔

اب روس کی توجہ قریبی صنعتی شہر دونیٹسک کے علاقے پر مرکوز ہے جہاں اب بھی وسیع علاقے پر یوکرین کا قبضہ ہے۔

یوکرینی صدر ولایمیر زیلنسکی نے اتوار کی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر ہماری فوج کے کمانڈر اپنے فوجیوں کو سامنے کے مخصوص مقامات سے ہٹاتے ہیں۔

جہاں دشمن کے حملے کی شدت سب سے زیادہ ہے اور یہ صورت حال لیسی چانسک میں بھی ہے تو اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے کے ساتھ اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں۔

یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ روس اپنے حملے کی شدت کو ڈونباس کے محاذ پر بڑھا رہا ہے لیکن یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں جیسے کہ امریکہ کے فراہم کردہ راکٹ لانچروں ہیمارس  سے جوابی حملہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت ہم اپنے فوجیوں اپنے لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرتے ہیں، ہم اپنی سرزمین واپس حاصل کرلیں گے اور ہمارے لوگوں کو سب سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے۔

یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملے کا ارادہ ترک کرنے کے بعد سے روسی فوج کی کارروائی کا ہدف صنعتی شہر دونباس کا مرکزی علاقہ ہے۔

 واضح رہے کہ یہ علاقہ لوہانسک اور دونیٹسک کے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں روسی نواز ہ علیحدگی پسند 2014 سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

روس کے وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پوتن کو اطلاع دی ہے کہ لوہانسک کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں