مغرب کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں: کریملن

کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے  روسیا ون ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ  یوکرین میں جنگ کو طول دینے کی ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے،وہ لوگ امن اور مذاکرات سے دلچسپی نہیں رکھتے اور جنگ کو  ہوا دے رہے ہیں

1851612
مغرب کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں: کریملن

  روس نے  یوکرین کے ساتھ جنگ کا ذمہ دار ایک بار پھر مغرب کو قرار دے دیا ۔

 کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے  روسیا ون ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ  یوکرین میں جنگ کو طول دینے کی ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے،وہ لوگ امن اور مذاکرات سے دلچسپی نہیں رکھتے اور جنگ کو  ہوا دے رہے ہیں۔

پیسکوف نے   کہا کہ امریکی قیادت، یوکرینی حکومت کو امن سے متعلق نہ تو سوچنے کا اور نہ ہی بات کرنے کی اجازت  دے رہی ہے۔

مغربی سربراہوں کے حالیہ بیانات  سے متعلق ترجمان نے کہا کہ  اس وقت حالات پر امن بنانے  کے معاملے میں ان کی کوششیں ماند پڑ چکی ہیں لیکن  امید ہے کہ وہ  مذاکرات کرنے کی دوبارہ کوشش کریں گے لیکن اس سے پہلے یوکرین کو  تمام شرائط کو سمجھنے،اُن پر اتفاق کرنے اور مذاکراتی میز پر آنے کی ضرورت ہوگی ۔

  پیسکوف نے مزید کہا کہ مغرب کو صرف اپنی سلامتی  اور مفادات عزیز ہیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں