امریکہ: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ

اوہائیو آکرون شہری انتظامیہ نے سکیورٹی مسائل کے باعث 4 جولائی یومِ آزادی کی تقریبات کی منسوخی کا اعلان کر دیا

1851139
امریکہ: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ

امریکہ کی ریاست اوہائیو میں پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام نوجوان کو 60 گولیاں مار کے ہلاک کئے جانے کے بعد 4 جولائی یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

25 سالہ جے لینڈ والکر  کو، ٹریفک میں روکنے اورتعاقب کے دوران، پولیس کی طرف سے ہلاک کئے جانے کے نتیجے میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے اوہائیو آکرون شہری انتظامیہ نے سکیورٹی مسائل کے باعث 4 جولائی یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ ہونے   کا اعلان کیا ہے۔

آکرون بلدیہ مئیر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یومِ آزادی کنبے اور دوست احباب کے ساتھ ایک جگہ جمع ہونے کا وقت ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ وقت جشن منانے کا وقت نہیں ہے۔

والکر کے خاندانی وکیل بوبی ڈی کلیو نے کہا ہے کہ والکر کے جسم پر چہرہ سمیت 60 گولیاں لگی ہیں اس کے باوجود  اسے ہتھکڑیوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آکرون پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ، 27 جون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے روکے جانے کے بعد تعاقب کے دوران پولیس کے اسلحے سے فائر ہونے والی 90 گولیوں میں سے 60 گولیاں لگنے کے نتیجے میں ایک سیاہ فام نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔

واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا اور تفتیش کا تابع رکھا گیا ہے۔

میپنگ پولیس وائلنس نامی تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران ملک میں 286 افراد پولیس  کی گولیوں  سے ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں