امریکہ یوکرین کو 820 ملین ڈالر کی اضافی سیکیورٹی امداد فراہم کرے گا

پینٹاگون کی جانب سےایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ اضافی امداد میں سے 50 ملین ڈالر امریکی انوینٹری سےہتھیاروں کی فراہمی کےلیےصدرجو بائیڈن کےاختیار کےتحت فراہم کیےجائیں گےاور770 ملین ڈالر یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو (USAI) کے تحت ہوگی

1850983
امریکہ  یوکرین کو 820 ملین ڈالر کی اضافی سیکیورٹی امداد فراہم کرے گا

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 820 ملین ڈالر کی اضافی سیکیورٹی امداد فراہم کرے گا، جس میں جدید فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ اضافی امداد میں سے 50 ملین ڈالر امریکی انوینٹری سے ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے صدر جو بائیڈن کے اختیار کے تحت فراہم کیے جائیں گے اور 770 ملین ڈالر یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو (USAI) کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے یوکرین کو اپنی فوج کی انوینٹری سے چودہویں مرتبہ ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیا، اس امدادی پیکج میں امریکی انوینٹری سے ہائی پرفارمنس آرٹلری راکٹ سسٹمز (HIMARS) کے لیے اضافی گولہ بارود شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ USAI کے  دائرہ کار  میں  وزارت دفاع یوکرین کو روسی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کے لیے اہم صلاحیتیں فراہم کرے گی۔ اس پیکیج میں شامل ہیں: دو نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹمز (NASAMS)؛ 150 ہزار 155 ایم ایم آرٹلری گولہ بارود اور 4 اضافی کاؤنٹر آرٹلری فائر ٹریکنگ ریڈار شامل ہیں۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو تقریباً 7.6 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد فراہم کی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس امداد میں سے 6.9 بلین ڈالر روس یوکرین جنگ کے آغاز (24 فروری) سے اب تک دیے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں