فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں : پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن  نے کہا ہے کہ ہمیں فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،نیٹو سرد جنگ کے دور کی باقیات ہے جو کہ امریکی خارجہ سیاست کے ایک آلہ کار کے طور پراپنا وجود برقرار رکھےہوئے ہے

1850003
فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں : پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن  نے کہا ہے کہ ہمیں فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 پوٹن نے ترکمانستان کی زیر صدارت اشک آباد میں منعقدہ چھٹے بحیرہ  کیسپیئن ممالک کے سربراہی اجلاس  کے دوران اخباری  نمائندوں سے بات چیت کی ۔

پوٹن نے  میڈریڈ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت سے متعلق کہا کہ ہمیں اس معاملے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ،ہمیں نہ تو کسی  متنازعہ علاقے کا اور نہ ہی کسی اختلاف کا سامنا ہے،فن لینڈ  اور سویڈن  کی نیٹو میں شمولیت سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ماضی میں ہمیں ان ممالک سے خطرہ نہیں تھا مگر اب اتنا ضرور ہوگا کہ ان دونوں ملکوں نے اپنی سر زمین پر  فوجی دستوں اور عسکری ڈھانچے کے قیام کا اگر فیصلہ کیا  تو ہمیں بھی  ضروری اقدامات کرنا ہونگے۔

 یوکرین کے ساتھ تنازعے کے حوالے سے  پوٹن نے کہا کہ یوکرین کا معاملہ قدرے مختلف ہے، نیٹو سرد جنگ کے دور کی باقیات ہے جو کہ امریکی خارجہ سیاست کے ایک آلہ کار کے طور پراپنا وجود برقرار رکھےہوئے ہے ۔

 



متعللقہ خبریں