ٹیکساس میں لاواراث کنٹینر کا واقعہ،لاشوں کی تعداد 51 ہو گئی

ٹیکساس میں لاوارث کنٹینر میں مرنے والوں میں 22 کا تعلق میکسیکو، سات گوئٹے مالا اور دو کا ہنڈوراس سے تھا جبکہ باقی ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری ہے

1849474
ٹیکساس میں لاواراث کنٹینر کا واقعہ،لاشوں کی تعداد 51 ہو گئی

امریکی  ریاست ٹیکساس میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے ۔

 مرنے والوں میں 22 کا تعلق میکسیکو، سات گوئٹے مالا اور دو کا ہنڈوراس سے تھا جبکہ باقی ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

امریکی حکام کے مطابق، مرنے والوں میں زیادہ تر میکسیکو کے شہری ہیں،

لو لگنے اور دم گھٹنے کے باعث 4 بچوں سمیت 16 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آٖغاز کر دیا ہے ۔

یہ  واقعہ میکسیکو کی سرحد سے 250 کلو میٹر دور ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں پیش آیا۔

اس سے پہلے بھی 2003 میں امریکہ میں  داخل ہوتے ہوئے 19افراد ٹرک میں دم گھٹنے سے مر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں