روس نے کینیڈا کے 43 شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع کر دیا

کینیڈا کی پابندیوں کے جواب میں 43 کنیڈین شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں داخل کر کے ان کے روس میں داخلے کو دائمی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے: روس وزارت خارجہ

1848779
روس نے کینیڈا کے 43 شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع کر دیا

روس وزارت خارجہ نے سیاسی حکام سمیت 43 کنیڈین شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کینیڈا کے، ماہِ مئی میں روسی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی منتظمین اور ان کے کنبوں کے افراد پر، پابندیاں لگانے کی یاد دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے جواب میں 43 کنیڈین شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں داخل کر کے ان کے روس میں داخلے کو دائمی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

مذکورہ افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست میں بعض وزارتوں، وزارت اعظمیٰ دفتر کے حکام، حزب اقتدار لیبرل پارٹی کے نمائندے ، وفاقی و علاقائی شعبوں کے حکام ، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ملازمین اور سیاسی ماہرین شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا انتظامیہ روس مخالف سیاست پر عمل  پیرا ہے لہٰذا روسی فریق اوٹاوا کے مخاصمانہ اقدامات کے سدّباب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے 21 اپریل کو امریکہ کی نائب صدر کمالہ ہیرس  اور میٹا کے منتظم اعلیٰ مارک زکربرگ سمیت 29 امریکی اور 61 کنیڈین شہریوں  کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا تھا۔



متعللقہ خبریں