میکسیکو: منشیات فروشوں کا پولیس پر گھات لگا کر حملہ،6 اہلکار ہلاک

میکسیکو کے شمالی صوبے نیو لیون میں بکتر بند گاڑی اور بھاری اسلحے کی مدد سے منشیات فروشوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے

1848508
میکسیکو: منشیات فروشوں کا پولیس پر گھات لگا کر حملہ،6 اہلکار ہلاک

میکسیکو کے شمالی صوبے نیو لیون میں بکتر بند گاڑی اور بھاری اسلحے کی مدد سے منشیات فروشوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

 صوبائی پولیس کا کہنا ہے کہ  صبح کے وقت کولومبیا کی سرحد کی جانب ایک شاہراہ پر  رواں پولیس کی ایک  گشتی گاڑی پر یہ حملہ کیا گیا ۔

اس حملے میں ایک خاتون سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

حملہ آوروں کی شناخت فی الوقت نہیں ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں