صومالیہ نے بین الاقوامی برادری سے ہنگامی امداد کی اپیل کر دی

صومالیہ حکومت اور بین الاقوامی برادری کو قحط کے خلاف جدوجہد میں مل کر کام کرنا اور قحط زدہ انسانوں کی مدد کرنا چاہیے: وارسامے

1846209
صومالیہ نے بین الاقوامی برادری سے ہنگامی امداد کی اپیل کر دی

صومالیہ صدارتی دفتر کے، قحط کے خلاف جدوجہد  کے، خصوصی نمائندے عبدی رحمٰن عبدی شکور وارسامے نے ملک میں قحط کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی برادری سے ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "صومالیہ حکومت اور بین الاقوامی برادری کو قحط کے خلاف جدوجہد میں مل کر کام کرنا اور قحط زدہ انسانوں کی مدد کرنا چاہیے"۔

وارسامے نے  حکومت کے عوام کی مدد کے لئے کمر بستہ ہونے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ قحط سالی یوں تو پورے ملک کو متاثر کر رہی ہے لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنا گھر بار ترک کرنے والے افراد پر اس کے اثرات  زیادہ شدید ہیں۔

اقوام متحدہ  کے صومالیہ کے لئے رابطہ افسر  آدم عبدالمولا نے بھی کہا ہے کہ ملک اپنی تاریخ کی شدید ترین قحط سالی سے گزر رہا ہے۔

عبدالمولا نے کہا ہے کہ جب تک انسانی امداد فراہم نہیں کی جاتی  متعدد انسانوں کو قحط سالی کی وجہ سے جان کا خطرہ درپیش رہے گا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے اواخر سے ناکافی بارشوں کی وجہ سے صومالیہ میں لاکھوں انسانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ حکومت نے بڑھتی ہوئی خشک سالی کی وجہ سے 23 نومبر کو ملک بھر میں "ہنگامی حالات" کا اعلان کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں