سری لنکا میں جمعہ کے دن بھی سرکاری چھٹی کر دی گئی

وزراء نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے اور بیرون ملک کام کرنے کے لیے امیگریشن کے خواہشمندوں کے لیے 5 سال کی بلا معاوضہ چھٹی کے لیے دو تجاویز منظور کیں

1843690
سری لنکا میں  جمعہ کے دن بھی سرکاری چھٹی کر دی گئی

سری لنکا میں جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اے این آئی نیوز نے رپورٹ کیا کہ سری لنکا کی حکومت نے پیداوار بڑھانے کے لیے لوگوں کو زراعت پر کام کرنے کی ترغیب دینے کے لیے جمعہ کو تعطیل کا اعلان کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

وزراء نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے اور بیرون ملک کام کرنے کے لیے امیگریشن کے خواہشمندوں کے لیے 5 سال کی بلا معاوضہ چھٹی کے لیے دو تجاویز منظور کیں۔

کابینہ نے ایک بیان میں کہا، "تین دن کی چھٹی والے سرکاری شعبے کے کارکنوں کو ملک میں پیداوار بڑھانے کے لیےکھیتی باڑی  کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔"

سری لنکا میں، جو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، عوام نے مارچ کے آخر میں وسیع پیمانے  کے احتجاجی مظاہرے کیے تھے ، اور ہر روز   13 گھنٹے بجلی بندش ہوتی رہی تھی۔

9 مئی کو وزیر اعظم کے دفتر کے ارد گرد جمع ہونے والے مظاہرین اور حکومت کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا اور دارالحکومت کولمبو میں فوجی یونٹوں کو ڈیوٹی پر بلایا گیا۔

اپوزیشن کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد وزیر اعظم مہندا راجا پاکسا نے 9 مئی کو استعفیٰ دے دیا تھا اور وزیراعظم کے استعفے کے باعث کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی۔



متعللقہ خبریں