امریکہ، ریاست اوہایو میں اساتذہ کو ممکنہ حملوں کے پیش نظر مسلح کر دیا گیا

اوہایو  کی ریاستی  اسمبلی میں قبول کردہ بل  کو گورنر  مائیک ڈی  وائن کے دستخط کے بعد سرکاری    حیثیت مل گئی

1843615
امریکہ، ریاست اوہایو میں اساتذہ کو ممکنہ حملوں کے پیش نظر مسلح کر دیا گیا

امریکی ریاست اوہایو میں   اساتذہ  کو 24 گھنٹے  جیسی قلیل مدت  تک تربیت کے بعد   اسلحہ   اپنے پاس رکھ سکنے کے قانون پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

اوہایو  کی ریاستی  اسمبلی میں قبول کردہ بل  کو گورنر  مائیک ڈی  وائن کے دستخط کے بعد سرکاری    حیثیت مل گئی ہے۔

ڈی  وائن  نے ایک مقامی ریڈیو  کو  بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں بڑھنے والے  مسلح حملوں کے  پیش   نظر   ہمیں  بعض تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ہر اسکول میں ایک پولیس  اہلکار کی تعیناتی    بہترین  حل ہو گا تا ہم  ہر اسکول کے لیے اس کا حصول مشکل ہو سکتا  ہے۔

مذکورہ قانون کے مطابق  پرائمری ، مڈل اور  ہائی اسکولوں  میں  تعینات   اساتذہ کو  مختصر دورانیہ کی تربیت کے بعد   اپنے پاس   اسلحہ رکھنے  کی اجازت ہو گی۔



متعللقہ خبریں