کولومبیا: غیر قانونی معدنی کان میں دھماکہ،1 شخص ہلاک 14 محصور

کولومبیا کی ایک معدنی کان میں دھماکہ ہونے سے 1 شخص ہلاک اور 14 محصور ہو گئے

1836443
کولومبیا: غیر قانونی معدنی کان میں دھماکہ،1 شخص ہلاک 14 محصور

 کولومبیا کی ایک معدنی کان میں دھماکہ ہونے سے 1 شخص ہلاک اور 14 محصور ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، یہ کان  الزولیہ قصبے میں واقع تھی  جہاں غیر قانونی طور پر کوئلہ نکالا جاتا تھا۔

بتایا گیا ہےکہ اس دھماکے میں 1 شخص ہلاک اور 14 محصور ہو گئے جن کی بازیابی  کے لیے کئی روز درکار ہو سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ  کولومبیا میں غیر قانونی کانوں میں معدنیات کی تلاش سخت اقدامات کی نااہلی کی وجہ سے جاری رہتا ہے جس کے باعث اکثر اموات رونما ہوتی رہتی ہیں۔

 سال 2010 میں بھی کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے 73 افراد ہلاک  ہو گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں