روس نے یوکرین کے غلے سے لدے بحری جہازوں کو مشروط چھوڑنے کی حامی بھر لی

روس غلے سے بھرے بحری جہازوں کو انسانی بنیادوں پر یوکرین چھوڑنے کی اجازت دینے پر تیار ہو گیا ہے مگر اس کے بدلے اس نے خود پر لگی بعض پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

1832505
روس نے یوکرین کے غلے سے لدے بحری جہازوں کو  مشروط چھوڑنے کی حامی بھر لی

روس غلے سے بھرے بحری جہازوں کو انسانی بنیادوں پر یوکرین چھوڑنے کی اجازت دینے پر تیار ہو گیا ہے مگر اس کے بدلے اس نے خود پر لگی بعض پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 یہ بات ملک کے نائب  وزیر اعظم آندرے روڈینکو کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔

روس کی طرف سے 24 فروری کو یوکرین میں فوجیں اتارنے کے بعد سے اب تک بحیرہ اسود میں یوکرینی بندرگاہیں بند ہیں۔

اسی سبب 20 ملین ٹن سے زائد غلہ گوداموں میں موجود ہے۔

یوکرین اور روس دنیا کی ایک تہائی غلے کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

اس جنگ کے سبب دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں