کواڈ عارضی فیشن نہیں بلکہ سالوں میں پختہ ہونے والا اتحاد ہو گا: بائیڈن

چہار رکنی سکیورٹی ڈائیلاگ "کواڈ"  کوئی عارضی فیشن  نہیں  بلکہ سالوں پر محیط زمانی عرصے میں پختگی حاصل کرنے والا ڈائیلاگ ہو گا: صدر جو بائیڈن

1831420
کواڈ عارضی فیشن نہیں بلکہ سالوں میں پختہ ہونے والا اتحاد ہو گا: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ چہار رکنی سکیورٹی ڈائیلاگ "کواڈ"  کوئی عارضی فیشن  نہیں  بلکہ سالوں پر محیط زمانی عرصے میں پختگی حاصل کرنے والا ڈائیلاگ ہو گا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کی میزبانی میں کواڈ سربراہی اجلاس جاری ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی ایلبینیز اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی شرکت سے منعقدہ اجلاس کے پریس کے لئے کھُلے حصے سے خطاب میں امریکہ کے صدر بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ 'کواڈ ' عارضی فیشن نہیں بلکہ سالوں  میں پختہ ہونے والا اتحاد ہو گا۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم انڈو پیسیفک میں دوست جمہوری ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدار اورنقطہ ہائے نظر  کا دفاع کریں گے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ " کواڈ کی سکیورٹی اور عزم نے علاقے کی جمہوریتوں کو طاقت بخشی ہے۔ ہمارا مشترکہ ہدف "آزاد اور کھُلا انڈو پیسیفک "ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی ایلبینیز نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی نئی حکومت زیادہ مضبوط اور زیادہ  مزاحمتی انڈو پیسیفک کے لئے کواڈ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ ہمارے اشتراک کی بنیاد جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر استوار ہے۔

میزبان وزیر اعظم کیشیدہ نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین بحران سے مشابہہ شکل میں انڈو پیسیفک کے علاقے میں حملوں جیسے اقدامات سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

کواڈ کی "آزاد اور کھُلے انڈو پیسیفک " ہدف سے وابستگی پر زور دیتے ہوئے کیشیدہ نے، کواڈ کے  ہنگامی علاقائی مسائل کے حل کے لئے، جنوبی ایشیائی ممالک کی یونین 'آسیان' کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔


ٹیگز: #کواڈ

متعللقہ خبریں