آسٹریلیا: ہم، 2023 کواڈ سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے

ہم نے، کواڈ کے لئے اور آزاد، کھُلے اور مستحکم انڈو پیسیفک کے موضوع پر مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہم 2023 میں کواڈ کی میزبانی کے بے صبری سے منتظر ہیں: وزیر اعظم انتھونی ایلبینیز

1831330
آسٹریلیا: ہم، 2023 کواڈ سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی ایلبینیز  نے کہا ہے کہ ہم، 2023 کواڈ سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

ہفتے کے اواخر میں انتخابات میں کامیابی اور حلف برداری کے بعد آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی ایلبینیز اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے سلسلے میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہیں۔

ٹوکیو میں انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کی میزبانی میں منعقدہ کواڈ سربراہی اجلاس  میں شرکت کی۔

اجلاس سے متعلق جاری کردہ  ٹویٹ میں انہوں نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تصویر شئیر کی اور اجلاس میں سربراہان سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹ میں ایلبینیز نے کہا ہے کہ ہم نے، کواڈ کے لئے اور آزاد، کھُلے اور مستحکم انڈو پیسیفک کے موضوع پر مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہم 2023 میں کواڈ کی میزبانی کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ 4 ممالک پر مشتمل کواڈ سربراہی اجلاس کا پہلا بالمشافہ اجلاس ستمبر 2021 کو صدر بائیڈن کی میزبانی میں واشنگٹن میں منعقد ہوا تھا۔

چہار رکنی سکیورٹی ڈائیلاگ  یا پھر کواڈ کے نام سے پہچانے جانے والے اور امریکہ ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے درمیان 2007 میں شروع کئے گئے ڈائیلاگ فورم کو 2017 میں چہار رکنی اتحاد کی شکل دے دی گئی  تھی۔

چین کے خلاف غیر سرکاری اسٹریٹجک فورم کی حیثیت سے پہچانےجانے والے اس اتحاد کو "ایشیاء کی جمہوری کمان" بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اتحاد منّظم شکل میں اجلاس کر رہا اور معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔


ٹیگز: #کواڈ

متعللقہ خبریں