شمالی کوریائی رہنما اگر سنجیدہ ہوئے تو ملاقات ہو سکتی ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے سیول میں جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تبادلہ خیال اور شمالی کوریا کے خلاف   تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا

1830302
شمالی کوریائی رہنما اگر سنجیدہ ہوئے تو ملاقات ہو سکتی ہے: بائیڈن
biden tokyo'da.jpg
biden kore'de.JPG

امریکی صدر جو بائیڈن نے سیول میں جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تبادلہ خیال اور شمالی کوریا کے خلاف   تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کےبعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھلا ہے، مذاکرات بحال کیےجائیں۔

ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار، پیمانے پر بات چیت، شمالی کوریا سے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانےپر اتفاق ہوا۔

امریکہ نےجوہری، روایتی اور میزائل دفاع کے ساتھ جنوبی کوریا کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے اور دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ دفاع مضبوط بنانے اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کو غیرجوہری ریاست بنانے کیلئے تیار ہیں۔

امریکی صدر کا  کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اگر سنجیدہ ہیں تو ان سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن گزشتہ روز جنوبی کوریا کے دورے پر سیول پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں