ترکی اور کولمبیا کے درمیان سٹریٹیجک  شراکت داری باعث افتخار ہے، صدر کولمبیا

ڈیوک نے گزشتہ روز اپنے دورہ استنبول اور ترکی اور اپنے ملک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے پریس کو بیانات دیے

1830081
ترکی اور کولمبیا کے درمیان سٹریٹیجک  شراکت داری باعث افتخار ہے، صدر کولمبیا

کولمبین صدر ایوان دوق مارکویز کا کہنا ہے کہ ترکی  اور ان کے ملک کے مابین  تعلقات کو  "سٹریٹیجک  شراکت داری"کی سطح پر  استوار کیا جانا باعث ِ فخر ہے۔

ڈیوک نے گزشتہ روز اپنے دورہ استنبول اور ترکی اور اپنے ملک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے پریس کو ایک بیان دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی اور کولمبیا کے درمیان باہمی تجارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ڈیوک نے کہا کہ آج تک دونوں ممالک کے درمیان تجارت 500 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ جو کہ ایک مثبت  عمل ہے اور آنے والے سالوں میں اسے دوگنا کیا جا سکتا ہے۔

ایوان  ڈیوک نے کہا کہ  وہ اپنے ملک میں ترکی کی سرمایہ کاری، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے اور قابل تجدید توانائی کو دیکھ کر خوش ہیں، ان کی خواہش ہے کہ یہ جاری رہیں۔

ڈیوک نے کہا کہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ کولمبیا نئی مصنوعات کے ساتھ ترکی کی مارکیٹ میں داخل ہو، ترک کمپنیوں میں کولمبیا میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون  میں تیزی آئی ہے  اور کولمبیا کی فرمیں ممکنہ منڈیوں اور خریداروں کی تلاش کے لیے ترکی آتی ہیں۔

کولمبیا کے رہنما نے ترکی اور ان کے ملک کے درمیان تعلقات کو "اسٹریٹجک پارٹنرشپ" کی سطح تک لے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "میں صدر رجب طیب ایردوان کے فیصلے کی مکمل تعریف کرتا ہوں، جو کہ باعث مسرت اور فخریہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں