امریکہ: آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہائپر سونک اسلحے کا کامیاب تجربہ

طیارے سے الگ ہونے کے بعد اسلحےکے سپیڈر  نے جلنا شروع کر دیا اور اسلحے کی رفتار آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ تک پہنچ گئی۔ یہ تجربہ ایک بڑی کامیابی ہے: امریکہ ائیر فورس

1828023
امریکہ: آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہائپر سونک اسلحے کا کامیاب تجربہ

امریکہ ائیر فورس کمانڈ آفس نے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہائپر سونک اسلحے کے تجربے کا اعلان کیا ہے۔

ائیر فورس کے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  "امریکہ ائیر فورس کے ایک B-52H سٹراٹ فورٹریس طیارے نے 14 مئی کو جنوبی کیلیفورنیا کے ساحلوں پر ایک AGM-183A فضاء سے مار کرنے والے ARRW اسلحے کا کامیاب فائر کیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے الگ ہونے کے بعد اسلحےکے سپیڈر  نے جلنا شروع کر دیا اور اسلحے کی رفتار آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ تک پہنچ گئی۔ یہ تجربہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ اس اسلحے کو لاک ہیڈ مارٹن کمپنی کی طرف سے ہائی اسپیڈ حساس ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں