جمہوریہ کانگو: سونے کی کان پر حملہ، 50 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو کے صوبہ ایتوری میں سونے کی کان پر حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 50 افراد ہلاک ہو گئے

1823819
جمہوریہ کانگو: سونے کی کان پر حملہ، 50 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو کے صوبہ ایتوری میں ایک سونے کی کان پر حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ ایتوری  کے قصبے مامبیلی دئیی میں کانگو ترقیاتی کوآپریٹو CODECO  کے اراکین کی طرف سے سونے کی کان پر حملہ کیا گیا۔

ایتوری صوبائی سول سوسائٹی گروپوں کے منتظم جین بوسکو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حملے میں کم از کم 50 شہری ہلاک کر دئیے گئے اور گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔CODECO کے ملیشیاوں نے قتل عام کیا ہے"۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنر دفتر کے مطابق CODECO نے گذشتہ سال بھی  ایتوری اور اس کے ہمسایہ صوبے شمالی کیوو  میں 400 سے زائد افراد ہلاک کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں