فلپائن: آتشزدگی، بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

منیلا کے جوار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں

1821388
فلپائن: آتشزدگی، بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جوار میں آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق کیوزون سٹی کی فلپائن یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک گھر کی دوسری منزل پر لگنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے لگنے والی آگ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ ٹیموں نے 2 گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ کی تحقیق کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں