ہیٹی: تشدد کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں جتھوں کے درمیان شدید جھڑپیں،20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو چکے ہیں

1819681
ہیٹی: تشدد کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں جتھوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی وجہ سے 24 اپریل سے لے کر اب تک 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو چکے ہیں۔

ہیٹی سول ڈیفنس ایجنسی نے جاری کردہ بیان میں 24 اپریل کو دارالحکومت ہیٹی کے 4 علاقوں میں جتھوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ایجنسی نے تشدد اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا اور سیاسی حکام سے عوامی نظم و نسق یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

جتھوں کے درمیان طاقت کی جدوجہد کے دوران 12 گھروں کو لُوٹ لیا گیا ہے اور ہزاروں افراد گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ہیٹی کے صدر ژووینل موئس کے 7 جولائی کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے کے بعد سے ملک میں جتھوں کے درمیان طاقت کی کھینچا تانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دارالحکومت کے 4 علاقوں میں تشدد کا پھیلاو مسلسل جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کاروباری مراکز اور اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

عوام نے سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ مئیر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 


ٹیگز: #تشدد , #ہیٹی

متعللقہ خبریں