گوتیرس۔پوٹن ملاقات،گیس پلانٹ میں پھنسے افراد کے انخلا پر اتفاق

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں یوکرینی شہر ماریوپول کے ایک گیس پلانٹ میں پھنسے افراد کے بحفاظت انخلا پر اتفاق رائے کیا گیا ہے

1818920
گوتیرس۔پوٹن ملاقات،گیس پلانٹ میں پھنسے افراد کے انخلا پر اتفاق
putin-guterres.jpg
putin.jpg

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ گزشتہ روز کریملن میں ملاقات ہوئی۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں یوکرینی شہر ماریوپول کے ایک گیس پلانٹ میں پھنسے افراد کے بحفاظت انخلا پر اتفاق رائے کیا گیا ہے ۔

روسی صدر نے امید ظاہر کی کہ یوکرین کے ساتھ سفارتی سطح پر معاہدہ ہو سکتا ہے۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ  استنبول میں ہوئے روس۔یوکرین مذاکرات ایک اہم اقدام تھا، ہر شے کے باوجود ان کا انعقاد جاری رہنا چاہیئے تاکہ مثبت پیش رفتوں کا امکان قائم رہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ،اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ روسی فوجوں کے گھیرے میں آئے ہوئے ماریوپول کے آزوفسٹال اسٹیل کمپلیکس میں پھنسے لوگوں کے انخلا میں اقوام متحدہ اور صلیب احمر کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

ااس پلانٹ کے نیچے ایک ہزار عام شہری اور دو ہزار یوکرینی جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔

گوٹیرس اب کییف جا کر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں