حادثات کا شکار ہونےو الے بوئنگ 737 میکس کی پروازیں بحال

ایتھوپیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ بوئنگ 737 میکس قسم کے طیاروں نے کل سے سروس شروع کر دی ہے

1810976
حادثات کا شکار ہونےو الے بوئنگ 737 میکس کی پروازیں بحال

ایتھوپیا نے بوئنگ 737 میکس قسم کے طیارے کا استعمال دوبارہ سے  کرنا شروع کر دیا ہے، جو 10 مارچ 2019 کو عدیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جانے کے لیے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس میں 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ بوئنگ 737 میکس قسم کے طیاروں نے کل سے سروس شروع کر دی، مختلف اداروں اور 34 ایئر لائن کمپنیوں کی جانب سے تصدیق کے بعد انہیں دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بوئنگ 737 میکس 8 کے 2018 میں انڈونیشیا اور 2019 میں ایتھوپیا میں گر کر تباہ ہونے کے بعد کئی ممالک نے اس طیارے کا استعمال روک دیا تھا۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ، جس نے حادثات میں جانیں گنوانے والوں کے لیے معافی مانگی تھی نے 737 میکس قسم کے طیارے کے مینیوورنگ سسٹم (MCAS) سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں